شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: خزائن الارض سے مراد قیصر و کسریٰ اور دوسرے بادشاہوں کے خزانے ہیں، جو مسلمانوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
خزائن الارض سے مراد قیصر و کسریٰ اور دوسرے بادشاہوں کے خزانے ہیں،
جو مسلمانوں کو غنیمت کی شکل میں حاصل ہوئے اور وہ قدرتی دھاتیں اور وسائل معاش ہیں،
جو آج تک مسلمانوں کو زمین سے حاصل ہو رہے ہیں اور بدقسمتی سے مسلمان ان کو خام مال کی صورت میں دوسروں کو دے رہے ہیں،
اہل صنعاء اور اہل یمامہ دونوں مسلمان ہو چکے تھے،
اس لیے وہ اسلام کے دست و بازو تھے،
لیکن مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کی باتوں میں آ کر ان میں بہت سے مرتد ہو گئے تھے۔
اس لیے ان کے غلبہ کو سونے کے دو کنگنوں کی شکل میں آپ کے ہاتھوں میں ڈال دیا گیا اور خواب میں آپ کے پھونک مارنے سے ختم ہو گئے،
جس میں اس طرف اشارہ تھا کہ یہ زیادہ دیر تک دھوکہ نہیں دے سکیں گے اور جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے اور ایسے ہی ہوا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5936