🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: دحداح: تھال کی طرح چھوٹے کناروں والا کھلا پیالہ، جس میں زیادہ پانی نہیں آتا۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
دحداح:
تھال کی طرح چھوٹے کناروں والا کھلا پیالہ،
جس میں زیادہ پانی نہیں آتا۔
فوائد ومسائل:
انگلیوں سے پانی کا پھوٹنا خرق عادت ہے،
جو کسی انسان کے بس میں نہیں ہے،
لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے معجزہ کے طور پر اس کو انگلیوں سے جاری کر دیا اور جو لوگ اللہ کی قدرت پر نظر نہیں رکھتے کہ علت اور معلول کا سلسلہ اس کا پیدا کردہ ہے اور اشیاء میں خواص اس کے رکھے ہوئے ہیں،
وہ ان کا محتاج نہیں ہے اور وہ علت کے بغیر معلول پیدا کر سکتا ہے،
اشیاء سے ان کے خواص سلب کر سکتا ہے،
وہ معجزات کے منکر ہیں،
کیونکہ ان کے بقول علت اور معلول ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے،
ان کا وجود ایک دوسرے کے ساتھ ہی پایا جا سکتا ہے،
حالانکہ یہ بات غلط ہے اور آج آئن سٹائن نے تسلیم کر لیا ہے کہ لزوم اور خواصہ مستقل وجود رکھتے ہیں،
ملزوم اور خاصہ والی چیز کے ساتھ ہی نہیں ہوتے،
اس لیے یہ ایک دوسرے کے بغیر پائے جا سکتے ہیں،
اللہ تعالیٰ ملزوم،
معلول،
لزوم اور علت کے بغیر پیدا کر سکتا ہے،
اسی طرح لازم ملزوم کے بغیر اور علت،
معلول کے بغیر پائی جا سکتی ہے،
اللہ تعالیٰ جو چاہے کر سکتا ہے،
وہ ہر چیز پر قادر ہے اور معجزہ اللہ کا ہی عمل ہے،
جو رسول کے ہاتھوں ظاہر فرماتا ہے۔
(تکملہ ج 4 ص 475)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5941