🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
328۔ اردو حاشیہ : یہ روایت ضعیف ہے۔ شیخ البانی نے بھی صراحت کی ہے کہ ”کہنیوں تک“ کے...
328۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت ضعیف ہے۔ شیخ البانی نے بھی صراحت کی ہے کہ ”کہنیوں تک“ کے الفاظ منکر یعنی صحیح روایات کے خلاف ہیں۔ بہرحال مذکورہ تمام روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ تمیّم کے بارے میں جو صحیح ترین روایت ہے، اس میں تمیم کا طریقہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ زمین پر صرف ایک ہی مرتبہ ہاتھ مارنے ہیں، پھر ان پر پھونک مار کر اور انہیں مل کر منہ پر پھیر لینا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 328