شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الكلاء: تازہ اور خشک سبزہ۔ (2) العشب: تازہ سبزہ۔ (3) اجادب: جدب کی جمع...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الكلاء:
تازہ اور خشک سبزہ۔
(2)
العشب:
تازہ سبزہ۔
(3)
اجادب:
جدب کی جمع ہے،
پتھریلی زمین جو پانی کو جذب نہیں کرتی۔
(4)
قيعان:
قاع کی جمع ہے،
ہموار اور چٹیل زمین،
جو نہ پانی کو جذب کرتی ہے اور نہ وہ پانی جمع ہوتا ہے،
(5)
فقه:
اپنے اندر فقاہت اور سوجھ بوجھ پیدا کی۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین و شریعت کو بارش سے تشبیہ دی گئی ہے،
جس کا فیض اور نفع سب کے لیے عام ہے،
لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے قابلیت اور اہلیت کی ضرورت ہے،
جس کے اندر،
اس سے فائدہ اٹھانے کی استعداد اور صلاحیت نہیں ہے،
وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور آپ نے بارش سے فائدہ اٹھانے والی زمین کی تین قسمیں کی ہیں،
پہلی قسم کی زمین وہ جس میں بارش کے پانی کو جذب کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہے،
یعنی وہ زرخیز زمین ہے،
جو پانی کو جذب کرتی ہے،
اس لیے بارش کے پانی سے اس میں سبزہ پیدا ہوتا ہے،
اس طرح زمین نے بارش سے خود بھی فائدہ اٹھایا اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچایا،
اس طرح آپ کی شریعت اور ہدایت سے لوگوں کے ایک طبقہ نے خود بھی فائدہ اٹھایا،
اس کو سیکھا اور اس پر عمل کیا،
اس سے مسائل کا استنباط کیا،
دوسروں کو بھی تعلیم و تدریس اور تصنیف و تبلیغ سے فائدہ پہنچایا،
زمین کی دوسری قسم وہ ہے،
جو پتھریلی ہے،
پانی کو جذب کر کے خود فائدہ نہیں اٹھاتی ہے،
لیکن پانی کو روک لیتی ہے،
جس سے لوگ خود بھی پیتے ہیں،
اپنے مویشیوں اور کھیتیوں کو بھی پلاتے ہیں۔
اس طرح کچھ لوگ ہیں جو علم حاصل کرتے ہیں،
اسے محفوظ رکھتے ہیں،
لوگوں تک پہنچاتے ہیں،
لیکن ان میں استنباط کی اہلیت نہیں ہوتی اور زمین کا تیسرا ٹکڑا یا تیسری قسم وہ ہے جس پر بارش ہوتی ہے،
لیکن وہ چٹیل ہے،
نہ پانی جذب کرتی ہے اور نہ ہی پانی کو روکتی ہے،
اس لیے نہ بارش سے فائدہ اٹھاتی ہے اور نہ دوسروں کو فائدہ پہنچاتی ہے،
اس طرح لوگوں کی تیسری قسم وہ ہے جو دین و شریعت کی باتیں سنتے ہیں،
لیکن ان کو یاد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتے،
اس لیے نہ خود اسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور نہ دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں،
آپ نے پہلی دو قسموں کو جمع کر دیا ہے اور تیسری قسم کو الگ بیان فرمایا ہے،
کیونکہ دونوں قسموں نے علم و ہدایت سے کسی نہ کسی اعتبار سے فائدہ اٹھایا،
لیکن تیسری قسم نے کوئی فائدہ ہی نہیں اٹھایا،
نہ خود کچھ حاصل کیا اور نہ دوسروں کو کچھ بتایا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5953