🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ نے پوری انبیاء کی جماعت کو ایک حسین و جمیل اور مکمل ترین عمارت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری انبیاء کی جماعت کو ایک حسین و جمیل اور مکمل ترین عمارت سے تشبیہ دی ہے،
جو آپ کی آمد سے پہلے،
ایک اینٹ کے خلاء کی بناء پر نامکمل تھی اور اس کا حسن و جمال متاثر ہو رہا تھا،
آپ کی تشریف آوری سے،
اس اینٹ کا خلا پورا ہو گیا اور آپ کی آمد سے عمارت کا حسن و جمال مکمل ہو گیا اور عمارت میں کسی اور اینٹ کی گنجائش نہ رہی،
اب کہیں اینٹ یا روڑہ رکھنا اس کے حسن و جمال پر دھبہ لگانا ہے،
جو اس میں عیب و نقص کا باعث ہو گا،
جس کو اس کا بنانے والا کبھی برداشت نہیں کر سکتا،
اس لیے آپ کی آمد کے بعد کسی قسم کا نبی اللہ تعالیٰ کو گوارا نہیں ہے،
کیونکہ اس کی ضرورت باقی نہیں ہے،
عمارت نبوت پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے،
اس لیے آپ نے فرمایا،
أنا خاتم النبيين،
میں نبوت کی آخری کڑی ہوں،
میری آمد سے نبوت کا محل مکمل ہو گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5960