🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: كالمودع للأحياء والاموات: گویا آپ زندوں اور مردوں کو رخصت فرما رہے ہیں، آپ مردوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
كالمودع للأحياء والاموات:
گویا آپ زندوں اور مردوں کو رخصت فرما رہے ہیں،
آپ مردوں کی زیارت کے لیے جاتے تھے اور ان کے لیے دعا فرماتے تھے،
اب گویا یہ ان کے لیے آخری دعا تھی،
یہ بھی ممکن ہے آپ میدان اُحد میں تشریف لے گئے ہوں اور شہدائے اُحد کی قبروں پر نماز پڑھی ہو اور پھر واپس آ کر مسجد نبوی میں خطبہ دیا ہو،
اس صورت میں یہ دعا کی بجائے نماز جنازہ ہو گی،
جیسا کہ احناف کا موقف ہے،
اگر مسجد میں نماز پڑھی تو جنازہ غائبانہ ہو گا۔
لیکن علامہ انور کشمیری اس کو دعا سمجھتے ہیں۔
ان عرضه كما بين ايلة الی جحفة:
حوض کوثر کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں آپ نے مختلف اوقات میں،
مختلف مقامات کی مسافت بیان فرمائی ہے،
آپ نے حاضرین کی معلومات کے مطابق جگہوں کے نام بیان فرمائے تھے،
مقصود اس کی وسعت اور فراخی کا بیان ہے،
مسافت کی تعیین یا تحدید مقصود نہیں،
جحفه،
رابغ کے قریب ایک جگہ ہے،
جو اہل شام کا میقات ہے اور ایلۃ ایک بندرگاہ ہے جو بحرقلزم پر واقع ہے اور مدینہ سے تقریبا ایک ماہ کا راستہ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5977