🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ فرشتوں نے صرف جنگ بدر میں ہی حصہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ فرشتوں نے صرف جنگ بدر میں ہی حصہ نہیں لیا،
بلکہ آپ کے تحفظ و دفاع کے لیے،
اور مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہوں نے جنگ اُحد میں بھی حصہ لیا اور ایک عام انسان کی طرح جنگ کی،
وگرنہ اپنی اصلی طاقت و قوت کے اعتبار سے تو ایک ہی فرشتہ کافروں کی تباہی اور بربادی کے لیے کافی تھا۔
نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا،
اللہ تعالیٰ انبیاء کے علاوہ بھی دوسرے نیک اور متقی انسانوں کو ان کی عزت و کرامت کے لیے فرشتوں کا دیدار کروا دیتا ہے اور ان کے ناموں کی تعیین،
آپ کے بتانے پر ہوئی،
کیونکہ آپ کی اطلاع کے بغیر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے لیے ان کو جبریل اور میکائیل کا نام دینا ممکن نہ تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6005