🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت انس رضی اللہ عنہ نے انتہائی جامعیت اور اختصار کے ساتھ، آپ کے تین...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے انتہائی جامعیت اور اختصار کے ساتھ،
آپ کے تین بنیادی اوصاف کی تعیین فرمائی ہے،
جو اخلاق حسنہ کی اساس ہیں،
انسان میں تین قوتیں ہیں،
(1)
قوت غضبیہ،
اس میں حسن و کمال شجاعت و بسالت ہے،
(2)
قوت شہوبہ،
جس کا حسن و کمال جودوسخا ہے،
(3)
قوت عقلیہ،
جس کا حسن و جمال حکیمانہ قول و فعل ہے اور خَلَق،
خُلُق کی خوبصورتی اور حسن اس کا نتیجہ ہے اور حدیث سے آپ کی دلیری و شجاعت،
بے خوفی،
و بےباکی اور گھوڑ سواری کی مہارت کا پتہ چلتا ہے،
آپ انتہائی بے خوفی سے اکیلے ہی حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے سب سے پہلے نکل گئے،
تاکہ لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے اور آپ کی برکت سے سست رفتار گھوڑا،
انتہائی تیز رفتار نکلا اور آپ نے ظاہری اسباب و وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگی اسلحہ تلوار کو بھی گردن میں حمائل کیا اور حقیقت حال معلوم کر لینے کے بعد لوگوں کی پریشانی اور گھبراہٹ کو بھی دور فرمایا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6006