🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ انتہائی حلیم اور بردبار تھے، دس سال...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ انتہائی حلیم اور بردبار تھے،
دس سال کا ایک نوخیز لڑکا آپ کا خادم تھا اور وہ اپنے لڑکپن کی بنا پر یقینا ایسا کام کرتا ہو گا،
جو آپ کے شایان شان نہیں ہو گا،
کبھی اس میں سستی اور غفلت کا مظاہرہ بھی کرتا ہو گا،
جیسا کہ آنے والی روایات سے معلوم ہوتا ہے،
لیکن آپ نے کبھی اکتاہٹ اور بیزاری کا اظہار نہیں فرمایا اور نہ ہی سرزنش و توبیخ سے کام لیا بلکہ اس کی دل داری فرمائی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6011