شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت انس رضی اللہ عنہ، حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کے لخت جگر ہیں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت انس رضی اللہ عنہ،
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کے لخت جگر ہیں اور حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نے حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے شادی کر لی تھی اور حضرت ام سلیم کے مشورہ ہی سے حضرت انس کو آپ کی خدمت کے لیے لے گئے تھے،
اس لیے بعض جگہ لے جانے کی نسبت حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کی طرف کی گئی ہے،
نیز جنگ خیبر کے موقعہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو طلحہ سے کسی ایسے خادم کا مطالبہ کیا،
جو سفر میں آپ کی خدمت کرے تو ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے بھی،
حضرت انس ہی کو پیش کیا،
اس لیے حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں،
میں نے آپ کی سفر و حضر میں خدمت کی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6013