🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ لڑکپن کے بھول...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ لڑکپن کے بھول پن کی بنا پر،
بسا اوقات جو کام کرنا چاہتے ہوتے،
اس کے بارے میں بھی قسمیہ انداز میں کہہ دیتے کہ میں نہیں کروں گا،
لیکن آپ اس کا برا نہ مناتے اور یہی سمجھتے یہ نادانی کے طور پر یہ کہہ رہا ہے،
کام یہ کرے گا،
پھر حضرت انس رضی اللہ عنہ جاتے تو آپ ان پر نظر رکھتے،
وہ بچوں کو کھیل میں مشغول دیکھ کر،
ان کے پاس کھڑے ہو جاتے تو آپ چپکے سے پیار و محبت سے پیچھے سے ان کی گردن دبوچ لیتے،
لیکن غصے کا اظہار نہ فرماتے،
بلکہ فرماتے،
اے پیارے انس،
گئے نہیں ہو اور حضرت انس بڑی معصومیت سے جواب دیتے،
ادھر ہی جا رہا ہوں،
اور اس پر آپ کریمانہ اخلاق کی بنا پر خاموش ہو جاتے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6015