🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
337. اردو حاشیہ: ➊ باب کا عنوان ہمارے اس نسخے میں «اَلمَجدُور» ہے یعنی: ”چیچک زدہ“ چونکہ اس مرض...
337. اردو حاشیہ:
➊ باب کا عنوان ہمارے اس نسخے میں  «اَلمَجدُور»  ہے یعنی: ”چیچک زدہ“ چونکہ اس مرض میں جسم پر چھوٹے چھوٹے زخم اور دانے نکل آتے ہیں تو بعض اوقات پانی کا استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اور بعض نسخوں میں  «اَلمَجرُوع»  کا لفظ ہے، اس سے حدیث اور باب میں کوئی الجھن نہیں رہتی۔
➋ بغیر علم کے فتویٰ دینا بہت بڑی جہالت ہے۔ چاہیے کہ اصحاب علم سے مُرَاجَعَہ کیا جائے۔ صحابہ کرام کے بھی اس اعتبار سے کئی مراتب تھے۔
➌ حدیث میں مذکورہ قسم کے زخم پر پٹی باندہ کر مسح کیا جائے اور اس مسح کے لیے موزوں والی کوئی شرط نہیں ہے کہ پہلے وضو کیا ہو یا وقت متعین ہو۔
➍ اگر جسم کے تھوڑے حصے پر زخم آیا ہو تو مسئلہ اسی طرح ہے جیسے کہ حدیث میں ذکر ہوا اور اگر جسم کا زیادہ حصہ مجروح اور تھوڑا صحیح ہو تو پٹیوں اور صحیح حصے پر مسح ہی کافی ہو گا۔  «والله أعلم»
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 337