🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) استنقع: جمع ہو گیا، اکٹھا ہو گیا۔ (2) عتيدة: قیمتی سامان رکھنے کا چھوٹا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
استنقع:
جمع ہو گیا،
اکٹھا ہو گیا۔
(2)
عتيدة:
قیمتی سامان رکھنے کا چھوٹا سا صندوق،
صندوقچی۔
فوائد ومسائل:
حضرت ام سلیم اور حضرت ام حرام دونوں بہنیں رضاعی اعتبار سے آپ کی خالہ یا خالہ کے قائم مقام تھیں،
کیونکہ آپ کے باپ یا دادا کی رضاعی خالہ تھیں،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں،
ان کی غیر موجودگی میں بھی چلے جاتے اور وہاں قیلولہ کر لیتے تھے اور ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ کا پسینہ خوشبو اور تبرک کے لیے ایک شیشی میں ڈال لیا تھا،
اگر کسی بزرگ کی کسی چیز سے برکت حاصل کرنے کی امید رکھی جائے،
بشرطیکہ اس میں شرک و بدعت کا شائبہ نہ ہو تو اس کی گنجائش ہے،
لیکن چونکہ یہ چیز آہستہ آہستہ شرک کا باعث بن سکتی ہے،
اس لیے صحابہ کرام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کی کسی چیز سے تبرک حاصل کرنے سے بچتے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6056