🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: صلصله: اصل میں لوہے کی زنجیر کو زمین پر مارنے سے جو آواز اور جھنکار...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
صلصله:
اصل میں لوہے کی زنجیر کو زمین پر مارنے سے جو آواز اور جھنکار پیدا ہوتی ہے،
اس کو کہتے ہیں اور جھنکار کی آواز چونکہ ہر طرف سے سنائی دیتی ہے اور اس میں تسلسل ہوتا ہے،
وقفہ نہیں ہوتا،
اس لیے اس سے الفاظ کو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے اور بقول بعض یہ فرشتے کے پروں کی آواز ہوتی تھی تاکہ آپ وحی کے لینے کے لیے پوری طرح متوجہ ہو جائیں،
کسی اور طرف دھیان نہ رہے اور اس صورت میں چونکہ آپ پر روحانیت اور ملکیت کا غلبہ تھا،
یعنی بشری مزاج سے ملکوتی مزاج کی طرف نکلنا پڑتا تھا،
جو خلاف عادت کام تھا،
اس لیے اس صورت میں آپ کو بہت مشقت برداشت کرنی پڑتی اور جب فرشتہ انسانی صورت میں آتا تو آپ بشریت کے رنگ ہی میں ہوتے،
اس لیے یہ صورت آپ کے لیے سہولت اور آسانی کا باعث بنتی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6059