شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت کم بال سفید ہوئے تھے، اس لیے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت کم بال سفید ہوئے تھے،
اس لیے آپ کو بال رنگنے کی ضرورت نہ تھی،
لیکن چونکہ چند بال سفید ہو گئے تھے،
اس لیے بعض دفعہ آپ نے ان کو رنگا ہے،
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے عمومی صورت بیان کی ہے اور بعض صحابہ نے مشاہدہ کے مطابق،
بعض دفعہ رنگے ہوئے بالوں کا تذکرہ بھی کیا ہے،
جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی متفق علیہ روایت ہے کہ میں نے آپ کو زرد رنگ کرتے دیکھا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عبداللہ بن وہب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرخ بال دکھائے تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6073