🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: محمد: کامل خصال محمودہ کا مالک، جس کی بار بار تعریف کی جائے۔ احمد: سب...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
محمد:
کامل خصال محمودہ کا مالک،
جس کی بار بار تعریف کی جائے۔
احمد:
سب سے زیادہ تعریف کرنے والا،
ان دونوں چیزوں میں آپ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
جس کی تعریف خود اللہ تعالیٰ فرمائے،
اس کے محمد ہونے میں کیا شبہ اور جس کو حمد خود اللہ تعالیٰ سکھائے،
اس کے احمد ہونے میں کیا شک۔
الماحی:
مٹانے والا،
جس کے ذریعہ کفر کے دلائل و براہین کا قلع قمع کر دیا گیا،
دلیل و براہین کی رو سے وہ مٹ گیا۔
الحاشر:
اکٹھا کرنے والا،
جس کے پیچھے پیچھے لوگ میدان محشر میں جمع کیے جائیں گے،
گویا آپ کی نبوت شریعت آخری ہے،
قیامت اور آپ کے درمیان کوئی اور نبوت و شریعت نہیں ہو گی۔
عاقب:
پیچھے آنے والا،
کیونکہ آپ تمام انبیاء کے بعد آئے ہیں۔
پہلی کتابوں میں آپ کا نام احمد تھا اور قرآن میں محمد ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6105