🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بقول علامہ خطابی، بلا ضرورت یا محض ضد و عناد اور ہٹ دھرمی کے سوال...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بقول علامہ خطابی،
بلا ضرورت یا محض ضد و عناد اور ہٹ دھرمی کے سوال کرنے سے منع کیا گیا،
کیونکہ بقول امام نووی،
بلا ضرورت اور بال کی کھال اتارنے کے نتیجہ میں کوئی چیز حرام ہو سکتی تھی،
جو مسلمانوں کے لیے مشقت کا باعث بنتی سوال کا جواب بھی ہو سکتا تھا،
جو سائل کے لیے ناپسندیدگی اور مشقت کا سبب بنتا اور زیادہ سوال آپ کی تکلیف و اذیت کا باعث بھی بن سکتا تھا،
جو رسوا کن عذاب کا سبب بنتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6113