شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) يأبرون (ف-ض) اور يوبرون: نر کا بور مادہ پر ڈالتے تھے۔ (2) تلقيح کا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يأبرون (ف-ض)
اور يوبرون:
نر کا بور مادہ پر ڈالتے تھے۔
(2)
تلقيح کا معنی ایک ہی ہے۔
(3)
نفضت:
پھل جھڑ گیا۔
فوائد ومسائل:
حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
اہل مدینہ،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے وقت،
نر کھجور کے شگوفے کے بور کو مادہ کھجور کے شگوفے میں داخل کرتے تھے اور رافع بن خدیج کی روایت سے معلوم ہوتا ہے،
یہ ان کا ہمیشہ کا عمل تھا اور تجربہ پر مبنی تھا،
لیکن چونکہ آپ کو اس کا تجربہ نہیں تھا،
اس لیے آپ نے خیال کیا،
اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے،
یہ سن کو صحابہ کرام نے یہ عمل ترک کر دیا تو جب آپ کو معلوم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
اگر تجربہ کی رو سے یہ سود مند ہے تو انہیں یہ کام جاری رکھنا چاہیے،
میں نے یہ کوئی حکم نہیں دیا،
میں نے تو محض ایک خیال کا اظہار کیا تھا،
میرے گمان کی پابندی ضروری نہیں ہے تو اس سے معلوم ہوا،
آپ نے کوئی حکم نہیں دیا تھا یا فیصلہ نہیں کیا تھا،
ایک تجربہ سے تعلق رکھنے والی چیز کے بارے میں محض اپنی رائے یا گمان کا اظہار کیا تھا،
اس لیے اس حدیث سے یہ کشید کرنا کہ دنیوی امور و معاملات میں آپ کے حکم کی پابندی ضروری نہیں ہے،
محض سینہ زوری ہے،
جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،
کیونکہ آپ کے ہر حکم اور فیصلہ کی پابندی ضروری ہے اور یہاں آپ نے حکم نہیں دیا تھا،
بلکہ آپ نے فرما دیا تھا،
اگر یہ کام نفع بخش ہے تو جاری رکھو،

جس کے تم پابند نہیں ہو،
اس طرح آپ نے خود ہی اجازت دے دی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6127