🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپ کا مقصد صحابہ کرام کو سفر و حضر میں آپ کی مجلس میں حاضر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ کا مقصد صحابہ کرام کو سفر و حضر میں آپ کی مجلس میں حاضر رہنے کی تلقین کرنا اور اس کی تشویش و ترغیب دلانا ہے،
تاکہ وہ آپ سے شریعت کی ہدایات و تعلیمات سیکھیں،
آپ کا طریقہ اپنائیں اور اس کو یاد رکھ کر بعد والوں تک پہنچائیں،
کیونکہ ایک وقت آئے گا کہ آپ کی مجلس میں حاضری میں کوتاہی کرنے پر انہیں ندامت ہو گی اور اپنے اہل و مال کی بجائے آپ کو دیکھنا زیادہ محبوب ہو گا،
اس لیے آپ کی وفات پر صحابہ کرام کے سامنے دنیا تاریک ہو گئی تھی اور وہ اپنے آپ ہی سے اجنبی ہو گئے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6129