شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے سب سے زیادہ قریب اس بنا پر ہیں کہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے سب سے زیادہ قریب اس بنا پر ہیں کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی بشارت دی اور آخری دور میں آپ کی شریعت کی تنفیذ کریں گے اور آپ کا دور،
ان کے دور کے بعد شروع ہوا ہے،
اقتدار اور پیروی کے اعتبار سے اور اولاد ہونے کے اعتبار سے آپ حضرت ابراہیم کے زیادہ قریب ہیں اور انبیاء علاتی بھائی ہیں،
یعنی ان کا باپ،
عقائد و ایمانیات ایک ہیں اور مائیں،
فرعی اور فقہی احکام جدا جدا ہیں،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی نہیں آیا،
ہاں عیسیٰ علیہ السلام کے مبلغ اور فرستادے موجود تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6130