شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) كذبات: كذبة کی جمع ہے، امام ابن انباری کا قول ہے، کذب کی پانچ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
كذبات:
كذبة کی جمع ہے،
امام ابن انباری کا قول ہے،
کذب کی پانچ صورتیں ہیں۔
(1)
نقل کرنے والے نے جو بات سنی ہے،
اس کو تبدیل کر دیا اور یہی بات نقل و بیان کر دی،
جس کا پتہ نہیں ہے،
یہ شکل و قسم انسان کو گناہ گار بناتی ہے اور شرافت کو ختم کر دیتی ہے۔
2۔
چوک جانا،
غلطی کرنا،
عربوں کے کلام میں کذب کا یہ معنی بہت استعمال ہوا ہے۔
(3)
باطل ہونا خاک میں مل جانا،
کہتے ہیں،
كذب الرجل:
آدمی کی امید و رجا خاک میں مل گئی،
ناکام ہو گئی۔
(4)
کسی کو دھوکہ میں رکھنا۔
(5)
ایسی بات کہنا جو کذب کے مشابہ ہو،
لیکن اس سے مقصد صحیح ہو اور كذب ابراهيم ثلاث كذبات،
والی حدیث میں یہی معنی مراد ہے کہ انہوں نے جھوٹ کے مشابہ بات کہی،
جب کہ حقیقتاً تینوں حکم صادق تھے،
تاج العروس فصل الكاف من باب الباء،
گویا کذب کا لفظ توریہ و تعریض کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
(2)
اني سقيم:
میں بیمار ہوں،
انہوں نے جسمانی اور مادی بیماری سمجھی،
حالانکہ آپ کا مقصود روحانی بیماری تھا کہ میری روح تمہاری ان شرکیہ حرکتوں کی وجہ سے تڑپ رہی ہے اور میں تمہارے شرک کی بنا پر پریشان ہوں اور یہ نہی بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے خطرہ ہے،
اگر میں تمہارے ساتھ چلا گیا تو تمہاری شرکیہ حرکتوں دیکھ کر بیمار ہو جاؤں گا۔
(3)
بل فعله كبيرهم هذا:
کہ تم ان بتوں کو نفع اور نقصان کا مالک سمجھتے ہو اور بڑے کرنی والے قرار دیتے ہو،
میں کہتا ہوں،
یہ کام اس بڑے نے کیا،
ان سے پوچھو تو سہی،
اگر یہ بولتے ہیں،
گویا یہ تهكم اور استھزاء کے طور پر کہا ہے،
جس طرح ایک بد خط اپنے ایک خوش نویس دوست سے،
ایک خوش خط تحریر کے بارے میں پوچھتا ہے،
یہ آپ نے لکھی ہے تو وہ جواب دے،
نہیں جناب یہ تو آپ ہی نے لکھی ہے،
مقصد یہ ہے،
یہ پوچھنے کی کیا ضرورت ہے،
یہ میں نے ہی لکھی ہے،
یعنی بظاہر جس چیز کی نفی کی ہے،
حقیقت میں اس کا اثبات کیا ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف تین كَذَبات کی نسبت کی گئی،
جبکہ قرآن مجید ابراہیم علیہ السلام کو صديقا نبيا کا معزز لقب دیتا ہے،
اس لیے بعض قدیم و جدید علماء نے اس متفق علیہ یعنی بخاری و مسلم کی روایت کا انکار کیا ہے،
حالانکہ یہ کذبات کا لفظ تو توریہ اور تعریض کے لیے استعمال ہوا اور توریہ و تعریض کا استعمال بالکل جائز ہے،
جس میں متکلم اپنی بات کا ایک ایسا مفہوم و معنی مراد لیتا ہے،
جو صحیح اور درست ہوتا ہے اور سامع اس کا دوسرا معنی لیتا ہے،
جس کی رو سے متکلم والا معنی درست نہیں ہوتا،
جیسا کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کا مشہور واقعہ ہے کہ حضرت ام سلیم نے محسوس کیا،
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سارے دن کی محنت شاقہ کے بعد تھکے ہارے گھر آئیں گے،
انہیں ایسی صورت میں ان کے محبوب لخت جگر کی موت کی المناک اطلاع دینا مناسب نہیں ہے،
صبح جب آرام سے اٹھیں گے ان کو بتا دوں گی،
چنانچہ انہوں نے اپنے لخت جگر کو چارپائی پر لٹا کر اوپر چادر ڈال دی اور گھر کے ایک طرف اس کو رکھ دیا،
جب حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ گھر آئے اور آتے ہی پوچھا،
بچہ کیسا ہے؟ تو حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نے جواب دیا:
هدأ نفسه وارجو ان يكون قد استراح،
اسے سکون آ گیا ہے اور مجھے امید ہے،
اس کی تکلیف کٹ گئی ہے،
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے سمجھا بچے کو واقعی آرام آ گیا ہے،
اس کی بیماری کٹ گئی ہے،
حالانکہ حضرت ام سلیم کا مقصد یہ تھا،
بچہ فوت ہو گیا ہے،
اس لیے اس کی ہر قسم کی تکلیف اور بیماری ختم ہو گئی ہے تو حضرت ابو طلحہ کے اعتبار سے یہ معنی صحیح نہیں ہے،
جبکہ حضرت ام سلیم کے فہم و ذہن کی رو سے یہ معنی درست ہے،
اس کو تعریض کہتے ہیں۔
اور اس حدیث سے معلوم ہوا،
حضرت ابراہیم نے اپنی پوری زندگی میں،
توریہ اور تعریض سے بہت کم کام لیا ہے اور قیامت کے دن اس کو اپنی ایک کمزوری کے طور پر پیش کریں گے تو اس طرح یہ حدیث ان کی عظمت شان پر دلالت کرتی ہے یا ان کی توہین کرتی ہے؟ پہلے ایک غلط معنی لیا گیا اور پھر اس کی آڑ میں ایک صحیح حدیث کا انکار کر دیا گیا۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے،
حضرت سارہ کو اپنی بہن قرار دینے کا مشورہ اس لیے دیا کہ بہن تو بہرحال پرایا دھن ہے،
اس نے دوسرے گھر سدھارنا ہوتا ہے،
لیکن بیوی رفیقہ حیات ہے،
اس نے خاوند کے ساتھ رہنا ہوتا ہے،
اس لیے اگر وہ کہتی ہیں،
ابراہیم کی بیوی ہوں تو وہ راستہ صاف کرنے کے لیے،
حضرت ابراہیم کو راستہ سے ہٹانے کے لیے قتل کروا دیتا اور حضرت سارہ کے لیے اس کے چنگل سے نکلنے کی کوئی امید نہ رہتی،
اس کے برعکس ابراہیم علیہ السلام کے زندہ رہنے کی صورت میں،
وہ اس کی نجات و خلاصی کے لیے کوئی تدبیر اختیار کرتے،
جیسا کہ یہاں فورا وہ نماز میں کھڑے ہو گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے لگے ہیں،
اس طرح ان کی زندگی بھی بچ گئی اور دعا کے نتیجہ میں میاں بیوی کی عزت و ناموس بھی بچ گئی،
جبکہ ایک خادمہ بھی مل گئی،
جب جابر حکمران نے دست درازی کی کوشش کی تو حضرت ابراہیم اور حضرت سارہ کی دعا کے نتیجہ میں اس کا ہاتھ شدت کے ساتھ جکڑ لیا گیا اور اس نے فورا دعا کی درخواست کی،
لیکن اس کی بدعہدی کی بنا پر اس کی پکڑ میں اضافہ ہوتا گیا،
حتیٰ کہ گھٹن کی بنا پر وہ ایڑیاں رگڑنے لگا اور حضرت سارہ کو اس کی ہلاکت کا خطرہ پیدا ہو گیا اور وہ ڈر گئیں کہ مجھے قاتلہ قرار دیا جائے گا،
اس لیے انہوں نے اس کے حق میں دعا فرمائی اور آخر میں اس سے دعا کی درخواست کے باوجود شیطان یعنی بڑا سرکش جن قرار دیا،
کیونکہ یہ لوگ بڑے بڑے کارنامے جنوں کی طرف منسوب کرتے تھے اور ان کی بہت تعظیم و توقیر کرتے تھے،
اس لیے اس نے ان کو خوش کرنے کے لیے بطور خادمہ اپنی لخت ہاجرہ پیش کی تاکہ حضرت سارہ کا غصہ فرو ہو جائے اور اس کو نقصان نہ پہنچائے۔
(مزید تفصیل کے لیے دیکھے خیر الانام ص 237 تا 245)
عربوں کا نسب چونکہ خالص تھا یا ان کی گزر اوقات حیوانات پر تھی،
جو سبزہ کھا کر پلتے تھے اور سبزہ آسمانی بارش سے ہوتا تھا،
اس لیے ان کو ماء السماء کہا گیا اور بقول قاضی عیاض،
اس سے مراد انصاری لوگ ہیں اور ان کے جد امجد کو ماء السماء کے نام سے موسوم کیا جاتا تھا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6145