🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) آدر: دونوں خصیوں کا سورج جانا۔ (2) جمح موسيٰ: موسیٰ علیہ السلام سرپٹ دوڑے۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
آدر:
دونوں خصیوں کا سورج جانا۔
(2)
جمح موسيٰ:
موسیٰ علیہ السلام سرپٹ دوڑے۔
(3)
ندب:
زخم کے نشان کو کہتے ہیں،
یہاں مراد،
مار کا نشان ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
جس طرح انبیاء کی سیرت و کردار صاف ستھرا ہوتا ہے،
اس طرح ان کا جسم بھی عیوب و نقائص سے پاک ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی برکت کے اظہار کے لیے پتھر کو ایک جاندار کی طرح دوڑایا اور اس میں یہ شعور اور تمیز پیدا کی کہ وہ بنو اسرائیل کو پہچان کر ان کے پاس رک گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے غصہ میں آ کر اس کو مارا تو پتھر پر مار کے نشان ثبت ہو گئے اور یہ موسیٰ علیہ السلام کا معجزہ تھا،
اس لیے حَجر پتھر کو حِجر (گھوڑی)
قرار دینا تحریف ہے اور معجزات کے انکار کا شاخسانہ ہے،
اگر وہ گھوڑی ہوتی تو انسانوں کی طرف نہ جاتی اور اس میں مار کا نشان پڑنا بھی کوئی عجوبہ نہیں،
جبکہ حضرت ابو ہریرہ ایک عجیب واقعہ قرار دے رہے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6146