🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
345۔ اردو حاشیہ : یہ حدیث جامع ترمذی [496] اور سنن ابن ماجہ [1087] میں بھی وارد ہے۔ امام...
345۔ اردو حاشیہ:
یہ حدیث جامع ترمذی [496] اور سنن ابن ماجہ [1087] میں بھی وارد ہے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ  نے اسے ”حسن“ کہا ہے۔ شیخ البانی  رحمہ اللہ نے ”صحیح“ کہا ہے۔ [صحيح أبوداود، حديث: 333]
شروح حدیث میں وارد ہے کہ اس حدیث کے الفاظ «غَسّلَ واغتسل» میں «غسل» کو حرف ”س“ کی تخفیف اور تشدید دونوں سے پڑھا گیا ہے۔ اور اس کے کئی معانی ذکر کیے گئے ہیں۔
● ایک تو یہی تاکیدی معنی ہے جو راقم نے اختیار کیا ہے۔
● دوسرا یہ ہے کہ آدمی نے پہلے خطمی، صابن، یا شیمپو وغیرہ استعمال کیا ہو بعدازاں پانی بہایا ہو۔
● تیسرا یہ کہ جس نے اپنی زوجہ سے مباشرت کی اور اس پر بھی غسل لازم کر دیا ہو۔ اور اس میں حکمت یہ ہے کہ اس طرح انسان نفسانی اور جذباتی طور پر بہت پرسکون ہو جاتا ہے اور ذہن پراگندہ نہیں ہوتا اور عبادت میں یکسورہتا ہے۔ «والله أعلم»
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 345