🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) لطمه: اسے تھپڑ مارا۔ (2) فقاعينه: اس کی آنکھ پھوڑ دی۔ (3) كثيب: ٹیلہ۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
لطمه:
اسے تھپڑ مارا۔
(2)
فقاعينه:
اس کی آنکھ پھوڑ دی۔
(3)
كثيب:
ٹیلہ۔
فوائد ومسائل:
موت کا فرشتہ،
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے گھر ایک اجنبی آدمی کی شکل میں داخل ہوا،
موسیٰ علیہ السلام نے اس کو پہچانا نہیں،
اس لیے بلا اجازت آنے پر،
دشمن خیال کر کے اپنے تحفظ و دفاع میں اسے تھپڑ مارا،
چونکہ وہ انسانی شکل میں تھا،
اس لیے فرشتہ واپس چلا گیا،
اگر موت کا وقت آ چکا ہوتا تو فرشتہ اطلاع دے کر آتا اور مارے بغیر واپس نہ جاتا،
موسیٰ علیہ السلام نے اپنے دفاع میں آنکھ پھوڑی،
اس لیے دیت کا سوال پیدا نہیں ہوتا اور پھر اللہ تعالیٰ نے آنکھ لوٹا بھی دی پھر جب فرشتہ دوبارہ آیا تو موسیٰ علیہ السلام مرنے کے لیے تیار ہو گئے،
کیونکہ اب ان کا وقت مقرر ہو گیا تھا،
اس لیے انہوں نے مزید زندگی کی خواہش نہیں کی،
صرف ارض مقدسہ سے قرب کی خواہش کا اظہار کیا تو اللہ نے ان کی درخواست قبول کر لی اور ان کو بیت المقدس سے اس قدر قریب کر دیا کہ اگر بیت المقدس سے پتھر پھینکا جائے تو وہ ان کی قبر کے قریب گرے گا اور اسراء کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موسیٰ علیہ السلام کی قبر دکھائی گئی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6148