🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: انت اغلظ و أفط: ہر جگہ فعل التفضیل کا صیغہ، زیادتی کے لیے استعمال نہیں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
انت اغلظ و أفط:
ہر جگہ فعل التفضیل کا صیغہ،
زیادتی کے لیے استعمال نہیں ہوتا،
اس لیے یہاں مراد صرف عمر کی سختی اور درشتی کا اظہار ہے کہ وہ کسی کی رعایت اور لحاظ نہیں کرتے،
جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چشم پوشی فرما لیتے ہیں اور حضرت عمر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام و حمایت میں ان کے حق میں سخت الفاظ کہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ درست راستہ اختیار کرتے تھے،
شیطان ان کو راہ راست سے بھٹکا نہیں سکتا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6202