شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، جب انسان پر عصبیت اور تعصب سوار ہو جائے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
جب انسان پر عصبیت اور تعصب سوار ہو جائے تو وہ کس سطح پر اتر آتا ہے،
بنو امیہ کے بعض افراد شدت و عصبیت کی بنا پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پسند نہیں کرتے،
لیکن حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے گورنر کی بات نہیں مانی،
جس سے ثابت ہوا،
صحابہ کرام حکمرانوں کی غلط بات ان کے سامنے رد کر دیتے تھے،
نیز اس دور کے حکمران اپنی بات ڈنڈے کے زور سے نہیں منواتے،
اس لیے جب حضرت سہل نے بتایا کہ حضرت علی کو ابو تراب ہی کے نام سے مسرت و فرحت ہوتی تھی تو اس نے اس نام کا پس منظر معلوم کرنے کی خواہش کی اور اس واقعہ سے کوئی غلط مطلب اخذ نہیں کیا۔
أين ابن عمك:
عربی محاورہ کے مطابق،
باپ کے رشتہ دار کو ابن العم سے تعبیر کیا گیا ہے،
وگرنہ وہ حضور کے چچا زاد تھے،
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے چچا زاد نہ تھے،
چونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ایک پہلو پر مٹی لگی ہوئی،
اس لیے آپ نے پیار و محبت سے ان کو مانوس کرنے کے لیے ابو تراب کے الفاظ سے پکارا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6229