🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) في طائفة من النهار: دن کے کسی حصہ میں، (2) صائفة: تو دن کی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
في طائفة من النهار:
دن کے کسی حصہ میں،
(2)
صائفة:
تو دن کی گرمی میں،
(3)
لا يكلمني ولا اكلمه:
آپ ذکر و فکر میں مشغولیت کی بنا پر چپ چاپ چل رہے اور حضرت ابو ہریرہ،
آپ کے ادب و احترام میں آپ کی مشغولیت میں دخل اندازی نہیں کرنا چاہتے تھے،
اس لیے وہ بھی آپ سے کلام نہیں کر رہے تھے۔
(4)
خباء:
خیمہ کو کہتے ہیں،
لیکن یہاں مراد گھر ہے اور بخاری شریف میں گھر کے سامنے کا آنگن،
فناء کا لفظ ہے۔
(5)
لكع:
کمینے کو کہتے ہیں،
لیکن پیار و محبت کے لیے چھوٹے بچے کو بھی کہہ دیتے ہیں۔
(6)
سخاب:
خوشبو سے تیار کردہ ہار اور بقول بعض مونگوں کا ہار۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6257