🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت زید رضی اللہ عنہ بچے تھے کہ جاہلیت کے دور میں بنوقین کے لوگوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت زید رضی اللہ عنہ بچے تھے کہ جاہلیت کے دور میں بنوقین کے لوگوں نے ان کو اٹھا کر عکاظ کے بازار میں بیچ ڈالا اور حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے اپنی پھوپھی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے لیے خرید لیا اور انہوں نے شادی کے بعد،
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا،
آہستہ آہستہ،
ان کے والد کو پتہ چل گیا،
جو ان کے فراق کے غم میں روتے رہتے تھے،
وہ اپنے بھائی کعب کو ساتھ لے کر،
فدیہ کی رقم کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا،
آپ نے فرمایا،
اپنے بچے سے پوچھ لو،
اگر وہ تمہارے ساتھ جانے کے لیے تیار ہو تو مجھے کوئی انکار نہیں ہے،
لیکن اگر وہ میرے ساتھ رہنا چاہیے تو یہ ممکن نہیں ہے کہ میں اسے نظر انداز کر دوں،
حضرت زید نے آپ کے پاس اپنے کو ترجیح دی تو آپ نے جاہلیت کے دستور کے مطابق،
اعلان کر دیا،
آج سے زید میرا بیٹا ہے،
میں اس کا وارث ہوں اور وہ میرا وارث ہو گا،
اس سے حضرت زید کے باپ اور چچا خوش اور مطمئن ہو کر چلے گئے اور اس کے بعد سے حضرت زید،
زید بن محمد کہلانے لگے،
حتیٰ کہ قرآن مجید نے اس رسم کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا،
تفصیل کے لیے دیکھئے (طبقات ابن سعد ج 3 ص 40 تا 43 اور اصابہ ج 1 ص 245 تا 246)
۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6262