🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو مختلف مواقع پر امیر مقرر کیا تھا اور آخری دفعہ غزوہ موتہ میں امیر مقرر کیا،
جس میں وہ شہادت سے ہم کنار ہو گئے،
چونکہ ان پر غلامی کا داغ لگ چکا تھا،
اس لیے بعض لوگ ان کی امارت پر ناگواری محسوس کرتے اور اس پر اعتراض کرتے اور آپ نے مرض الموت میں حضرت اسامہ کو امیر مقرر کر کے لشکر موتہ کی طرف جانے کا حکم دیا اور ان کی نوخیزی کی بنا پر،
کبار صحابہ کی موجودگی میں امیر مقرر کرنے پر اعتراض ہوا اور یہ لشکر آپ کی بیماری کی شدت کی بنا پر رک گیا تھا اور بعد میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کو روانہ کیا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6264