شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: ثريد: شوربے میں بھگوئی ہوئی روٹی، جو بہت لذیذ، خوش ذائقہ، زود ہضم اور سیر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
ثريد:
شوربے میں بھگوئی ہوئی روٹی،
جو بہت لذیذ،
خوش ذائقہ،
زود ہضم اور سیر بخش ہونے کی بنا پر قوت بخش ہوتی ہے۔
فوائد ومسائل:
آپ کی بیویوں سے،
اپنی غمگساری،
خیرخواہی اور مالی تعاون و ایثار کے اعتبار سے سب سے افضل اور برتر حضرت خدیجہ ہیں اور طویل رفاقت و محبت کا شرف بھی انہیں ہی حاصل ہے،
لیکن اپنے علم و فضل اور دین کی اشاعت و تبلیغ اور آپ کے مشن و تعلیم میں حصہ لینے کے اعتبار سے سب سے افضل حضرت عائشہ ہیں،
جیسا کہ آپ کی بیٹیوں میں سے،
آپ کی موت کا غم آپ کی لخت جگر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو برداشت کرنا پڑا اور دوسری بیٹیوں کا صدمہ آپ کو اٹھانا پڑا،
اس طرح آپ کا جگر گوشہ ہونے کے اعتبار سے یعنی شرف و نسبت کے اعتبار سے وہ سب عورتوں سے ممتاز اور برتر ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6272