🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جمع سے یہاں مراد پورے قرآن مجید کی کتابت ہے کہ ان حضرات نے مکمل...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جمع سے یہاں مراد پورے قرآن مجید کی کتابت ہے کہ ان حضرات نے مکمل قرآن مجید لکھا تھا،
حفظ قرآن مراد نہیں ہے اور یہ بھی انہوں نے اپنے علم کے مطابق بیان کیا ہے،
ان کو صرف ان کا علم تھا،
حالانکہ جنگ یمامہ میں شہید ہونے والے حفاظ کی تعداد ستر (70)
تھی اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے اسی لیے قرآن مجید جمع کرنے کا ارادہ کیا تھا کہ اگر مختلف جنگوں میں قرآن کریم کے حافظ اسی طرح شہید ہوتے رہے تو کہیں قرآن مجید کا کوئی حصہ ہی ناپید نہ ہو جائے،
پھر یہ کیسے ممکن ہے مہاجرین میں سے کسی نے بھی قرآن مجید یاد نہ کیا ہو،
حتی کہ خلفائے اربعہ بھی اس سے محروم رہے ہوں،
نیز یہ چاروں خزرجی ہیں،
کیا کسی اوسی نے قرآن مجید یاد نہیں کیا تھا اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اپنا مصحف تھا،
جس کو انہوں نے خلیفہ کے حوالہ نہیں کیا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6340