🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: سنام المجد: بزرگی اور عظمت کی کوہان، یعنی رفعت و بلندی۔ فوائد ومسائل: آپ کا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
سنام المجد:
بزرگی اور عظمت کی کوہان،
یعنی رفعت و بلندی۔
فوائد ومسائل:
آپ کا چچا زاد ابو سفیان بن حارث،
اسلام لانے سے پہلے آپ کی ہجو کرتا تھا،
اس لیے حضرت حسان نے اس کی ہجو اور مذمت کرنے کی اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا،
وہ میرا قریبی عزیز ہے،
ہم دونوں کا دادا ایک ہے،
اس کی ہجو کی صورت میں میری بھی مذمت ہو گی تو حضرت حسان رضی اللہ عنہ نے کہا،
آپ کی مذمت نہیں ہو گی اور بنت مخزوم سے مراد عبداللہ،
زبیر اور ابو طالب کی ماں،
فاطمہ بنت عمرو بن عائذ بن عمران بن مخزوم ہے اور ابو سفیان کی دادی سمیہ بنت موہب ہے اور موہب،
عبد مناف کی اولاد کا غلام تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6393