شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) والله الموعد: یعنی عندالله الموعد: اللہ ہی میرا اور تمہارا محاسبہ فرمائے گا، اگر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
والله الموعد:
یعنی عندالله الموعد:
اللہ ہی میرا اور تمہارا محاسبہ فرمائے گا،
اگر میں جھوٹ بولتا ہوں تو میری گرفت فرمائے گا،
اگر تم بدگمانی کرتے ہو تو تمہیں پوچھے گا۔
(2)
علي مل بطني:
جب پیٹ بھرنے کے بقدر چیز مل جاتی تو اس کو کھا کر سارا وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارتا،
مجھے مال جمع کرنے کی فکر نہ تھی۔
(3)
الصفق بالسواق:
بازاروں کی خریدوفروخت،
سودا پکا کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارتے تھے اور صفق کا یہی معنی ہے۔
(4)
يشغلهم القيام علي اموالهم:
ان کو ان کی کاشتکاری اور زراعت کی سرانجام دہی مشغول رکھتی۔
فوائد ومسائل:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات صحابہ کرام سے زیادہ ہیں،
کوئی صحابی بھی اس سلسلہ میں ان کا ہم پلہ نہیں ہے،
وہ پانچ ہزار تین سو چوہتر (5374)
روایات بیان کرتے ہیں،
جن میں سے چھ سو نو بخاری اور مسلم ہیں اور اس کا بنیادی اور اساسی سبب یہی ہے کہ انہوں نے اپنا سارا وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزارا،
آپ سے دعا کی درخواست کی کہ میں آپ کی احادیث سنتا ہوں اور بھول جاتا ہوں تو آپ نے چادر پھیلانے کا حکم دیا،
اسی طرح اس حدیث میں آپ نے خود فرمایا کہ جو شخص اپنی چادر بچھائے گا تو وہ مجھ سے سنی ہوئی کوئی چیز نہیں بھولے گا اور اس کی دوسری وجہ یاد رکھنے کا اہتمام کرنا ہے،
جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6397