🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
373۔ اردو حاشیہ : ➊ مرد کا مادہ منویہ اگر گاڑھا ہو تو اس کے جرم کا ازالہ کر...
373۔ اردو حاشیہ:
➊ مرد کا مادہ منویہ اگر گاڑھا ہو تو اس کے جرم کا ازالہ کر دینا لازمی ہے، گیلا ہو تو کسی تنکے وغیرہ سے، خشک ہو تو مسلنے یا اکھیڑنے سے دور کر دیا جائے یا اسے دھویا بھی جا سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دونوں عمل ثابت ہیں، لیکن اگر رقیق ہو تو دھو لینا زیادہ بہتر اور افضل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں کہیں کوئی ویسا حکم نہیں دیا جیسے کہ عورتوں کو خون حیض کے بارے میں ہدایات دیں۔
➋ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منی بلغم کی مانند ہے، اسے دور کرو، خواہ گھاس کے تنکے سے ہو۔
➌ یہ بھی ثابت ہوا کہ صرف آلودہ حصے کو دھو لینا ہی کافی ہوتا ہے، باقی کپڑا پاک رہتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 373