🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ آیت انصار کے دو قبائل بنو سلمہ، جو حضرت جابر کا خزرجی قبیلہ ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ آیت انصار کے دو قبائل بنو سلمہ،
جو حضرت جابر کا خزرجی قبیلہ ہے اور بنو حارثہ جو اوس خاندان ہے کے بارے میں اس وقت اتری،
جبکہ انہوں نے دیکھا،
عبداللہ بن ابی،
اپنی جماعت کے ساتھ مسلمانوں کا ساتھ چھوڑ گیا ہے،
جس کی وجہ سے مسلمانوں کی تعداد کم ہو گئی ہے تو ان کے اندر کوتاہ ہمتی پیدا ہونے لگی،
لیکن اللہ نے ان کے پاؤں جما دئیے،
یہ غزوہ اُحد کا واقعہ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6413