🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: غفار کے لوگ جاہلیت کے دور میں رہزن اور ڈاکو تھے اور ممکن ہے دوسرے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
غفار کے لوگ جاہلیت کے دور میں رہزن اور ڈاکو تھے اور ممکن ہے دوسرے قبائل کے کچھ لوگوں نے بھی حاجیوں کی راہ ماری ہو،
یا ان کی چوری کی ہو،
لیکن اسلام لانے کے بعد انہوں نے یہ حرکت نہیں کی،
اس لیے اسلام میں پیش قدمی کی بنا پر،
ان کو پہلا مقام مل گیا اور جو قبائل معزز سمجھے جاتے تھے،
وہ اسلام لانے میں پیچھے رہ گئے،
اس لیے ان کا مقام گھٹ گیا،
حضرت اقرع بن حابس بنو تمیم سے تھے،
جنگ یرموک میں اپنے دس بیٹوں کے ساتھ شہید ہوئے۔
محمد سے مراد سند میں راوی محمد بن ابی یعقوب ہے محمد بن جعفر نہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6444