🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: خير نساء ركبن الابل: اونٹ سوار عورتوں میں سب سے بہتر، یعنی عرب عورتوں میں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
خير نساء ركبن الابل:
اونٹ سوار عورتوں میں سب سے بہتر،
یعنی عرب عورتوں میں سب سے بہتر،
کیونکہ عربی عورتیں ہی اونٹ پر سواری کرتی تھیں،
گویا،
اپنے دور میں سب سے بہتر قریش کی باصلاحیت عورتیں تھیں،
اس لیے مریم علیہا السلام کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہے،
وہ اس دور میں تھی ہی نہیں اور اس فضیلت و خیریت کی سبب دو خوبیاں ہیں:
(1)
احناه علي يتيم،
جو بچہ پر بچپن میں انتہائی شفقت کرتی ہیں،
حتی کہ اگر بیوہ ہو جائیں تو اولاد کی خاطر،
نئی شادی کرنے سے گریز کرتی ہیں،
تاکہ ان کی پرورش و پرداخت یکسوئی سے کر سکیں۔
(2)
ارعاه علي زوج في ذات يده:
خاوند کی ہاتھ کی چیز یعنی اس کے مال و دولت کی خوب حفاظت کرتی ہیں،
اسراف و تبذیر یا فضول خرچی سے اس کو ضائع نہیں کرتیں،
ظاہر ہے،
جب وہ مال و دولت کی حفاظت کرتی ہیں تو اس کی عزت و ناموس جو انمول شئی ہے،
اس کی بالاولیٰ حفاظت کریں گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6456