🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں آپ کی قرن سے مراد، صحابہ کرام ہیں، جس سے معلوم ہوا،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں آپ کی قرن سے مراد،
صحابہ کرام ہیں،
جس سے معلوم ہوا،
صحابہ کرام تمام امت سے افضل اور برتر ہیں،
شرف صحبت و رفاقت میں کوئی ان کا شریک و ساتھی نہیں ہے،
اگرچہ انفرادی اور شخصی طور پر اس کے علاوہ کسی اور صفت میں کوئی شخص،
کسی صحابی سے بڑھ جائے،
لیکن مجموعی طور پر کوئی مجموعہ کسی اعتبار سے ان پر سبقت نہیں لے جا سکتا،
صحابہ کرام کے بعد تابعین عظام کا درجہ ہے اور ان کے بعد بہتر درجہ اور مرتبہ تبع تابعین کو حاصل ہے اور بعد والوں کا کوئی مجموعہ،
ان میں سے کسی مجموعہ پر کسی اعتبار سے فائق نہیں ہو سکتا،
ہاں انفرادی طور پر،
ان میں سے کسی فرد پر کسی صفت میں بازی لے جا سکتا ہے اور قسم و شہادت کا ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کا مقصد یہ ہے یہ لوگ بغیر سوچے سمجھے،
بغیر کسی توقف کے قسم اور شہادت کے لیے تیار ہو جائیں گے،
یا قسم اور شہادت دونوں کو جمع کریں گے،
کبھی شہادت کے بعد قسم اٹھائیں گے اور کبھی قسم اٹھا کر شہادت دیں گے،
آخری تبع تابعی 220ھ تک زندہ رہا اور آخری تابعی 170ھ تک رہا۔
آخری صحابی 110ھ تک زندہ رہا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6469