شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: الراحلة: وہ اونٹ یا اونٹنی جو انتہائی اعلیٰ اور عمدہ ہو، سواری اور بار برداری...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الراحلة:
وہ اونٹ یا اونٹنی جو انتہائی اعلیٰ اور عمدہ ہو،
سواری اور بار برداری کے قابل ہو اور اوصاف کاملہ سے متصف ہو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں انسان تو بہت ہیں،
لیکن ان میں اہل علم اور اہل فضل یا عالم باعمل بہت کم ہیں،
جس طرح اونٹ تو بےشمار ہیں،
لیکن ان میں عمدہ اور اعلیٰ سواری کے قابل بہت کم ہیں،
یا انسانوں میں عمدہ خصائل اور کامل اوصاف کے حامل لوگ بہت کم ہیں،
جنہیں دنیائے فانی کے مقابلہ میں عالم بقاء اور آخری جہان کی فکر زیادہ ہو اور دنیا سے دلچسپی اور رغبت واجبی سی ہو،
جیسے اونٹوں میں کامل اوصاف کے حامل اچھے اور عمدہ اونٹ بہت کم ہیں۔
یہ معنی بھی ہو سکتا ہے ایسے اشخاص جو جودوسخا سے متصف اور لوگوں کے بوجھ کو اٹھائیں اور ان کے قرض چکائیں ان کی تکالیف و مصائب کو دور کریں اور کم ہوں گے جیسا کہ سواری اور بار برادری کے قابل اونٹ بہت کم ہوتے ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6499