شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: حسن صحابتي: میری بہترین رفاقت یعنی حسن سلوک اور حسن معاشرت اور خدمت۔ فوائد ومسائل:...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
حسن صحابتي:
میری بہترین رفاقت یعنی حسن سلوک اور حسن معاشرت اور خدمت۔
فوائد ومسائل:
جامع ترمذی اور سنن ابی داؤد میں اس مفہوم کا سوال معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا اور اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ خدمت اور حسن سلوک کے بارے میں ماں کا حق باپ سے زیادہ اور مقدم ہے،
کیوں ماں صنف نازک اور کمزور ہونے کی وجہ سے اس کی ضرورت مند زیادہ ہے،
جبکہ عام طور پر اس کی رحمدلی اور نرمی کی وجہ سے نظرانداز کر دیا جاتا ہے اور باپ کے رعب و داب اور گھر کا نگران و نگہبان ہونے کی وجہ سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے،
اس لیے شریعت میں اس کمزور صنف کی خدمت کو زیادہ اہمیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے،
نیز قرآں مجید میں ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کرتے ہوئے،
خاص طور پر ماں کی ان تین تکلیفوں اور مصیبتوں کا ذکر کیا گیا ہے،
جو حمل،
ولادت جس میں ماں کو موت و حیات کی کشمکش کے انتہائی مشکل اور جانگداز مرحلہ سے گزرنا پڑتا ہے،
پھر دودھ پلانے اور پرورش و پرداخت کا مرحلہ پیش آتا ہے،
جس میں ماں کو اولاد کی خاطر اپنا آرام و سکون تج کرنا پڑتا ہے،
بہت سی چیزوں سے دست کش ہونا پڑتا ہے،
گرم اور سرد موسم کے گرم و سرد حالات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6500