🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام مالک، شافعی، احمد، اوزاعی، ثوری وغیرہم کا موقف اور نظریہ یہ ہے کہ جہاد...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام مالک،
شافعی،
احمد،
اوزاعی،
ثوری وغیرہم کا موقف اور نظریہ یہ ہے کہ جہاد میں نکلنے کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے،
لیکن یہ اس صورت میں ہے،
جب جہاد فرض عین نہ ہو،
لیکن اگر دشمن کی قوت و طاقت کی کثرت کے پیش نظر تمام افراد کا نکلنا ناگزیر ہو،
کسی کے لیے پیچھے رہنا جائز نہ ہو،
کیونکہ نفیر عام ہے تو پھر اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے،
الا یہ کہ ان کی خدمت و حفاظت کرنے والا کوئی نہ ہو اور وہ خود اپنے آپ کو سنبھال نہ سکتے ہوں تو پھر بقول امام ابن حزم اس پر جہاد میں حصہ لینا بالاجماع ساقط ہو جائے گا،
حافظ ابن حجر نے،
اس حدیث سے یہ بھی استنباط کیا ہے کہ والدین کی اجازت کے بغیر اگر جہاد کے لیے نکلنا جائز نہیں ہے تو عام سفر کے لیے بالاولیٰ نکلنا جائز نہیں ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6504