🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) صومعه: مخروطی شکل کا چبارہ یا منارا۔ (2) مومسات: مفرد مومسة ہے، بدکار اور...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
صومعه:
مخروطی شکل کا چبارہ یا منارا۔
(2)
مومسات:
مفرد مومسة ہے،
بدکار اور زانیہ عورت،
فؤؤس،
فاس کی جمع ہے،
کدال مراد ہے،
جس سے زمین کھودی جاتی ہے۔
(3)
مساحي:
مسحاة کی جمع ہے،
جس آلہ سے زمین سے مٹی اکٹھی کی جاتی ہے،
پھاوڑا،
کسی۔
(4)
ابي راعي الضان:
میرا باپ بھیڑوں کا چرواہا ہے،
چونکہ وہ اس کے نطفہ سے پیدا ہوا تھا،
اس لیے اس کو باپ کا نام دیا گیا اور اس کا نام بابوس تھا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اگر انسان نماز پڑھ رہا ہو اور اس کی والدہ کو اس کا علم نہ ہو سکے اور جواب نہ دینے کی صورت میں اس کی مامتا کو ٹھیس پہنچتی ہو،
یعنی جواب نہ دینا،
اس کے لیے اذیت اور ناگواری کا باعث ہو تو نماز توڑ کر اس کو جواب دینا چاہیے،
کیونکہ نماز اگر نفل ہے تو اس کو دوبارہ پڑھا جا سکتا ہے،
اور اگر فرض ہے تو اس کی قضائی ممکن ہے اور پہلی امتوں میں تو نماز کے دوران ضروری گفتگو کرنا جائز تھا،
جیسا کہ اسلام میں بھی آغاز میں جائز رہا ہے،
اس لیے اسے جواب دینا چاہیے تھا،
اس نے تشدد اور انتہا پسندی سے کام لیا،
اس لیے ماں کی بددعا قبول ہو گئی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6508