🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: رغم انفه: اس کی ناک رغام گردوغبار خاک میں ملے، یعنی وہ ذلیل و خوار...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
رغم انفه:
اس کی ناک رغام گردوغبار خاک میں ملے،
یعنی وہ ذلیل و خوار اور رسوا ہو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
ماں باپ کی خدمت،
ان سے حسن سلوک اور ان کو راحت پہنچا کر ان کی دعا لینا جنت حاصل کرنے کا خاص وسیلہ ہے،
والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک ہر عمر میں مطلوب ہے،
لیکن بڑھاپے کی عمر میں جب وہ ازکار رفتہ ہو جائیں تو وہ اس وقت زیادہ خدمت اور راحت رسانی کے محتاج ہوتے ہیں،
چونکہ اس صورت میں وہ ایک بوجھ محسوس ہوتے ہیں،
کیونکہ وہ دینے کی بجائے لینے کی عمر کو پہنچ چکے ہیں،
اس لیے اسی حالت میں،
ان کی خدمت کرنا اور ان کو راحت پہنچا کر خوش رکھنا،
اللہ تعالیٰ کو محبوب و مقبول عمل ہے،
جو جنت میں داخل ہونے کا آسان زینہ ہے،
اس لیے جس اللہ کے بندے کو ماں باپ دونوں یا ان میں سے ایک ہی بڑھاپے کی حالت میں خدمت کر کے جنت میں جانے کا موقع میسر آ جائے،
لیکن وہ ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہو سکے،
بلاشبہ وہ بڑا بدنصیب اور محروم ہے،
اس لیے آپ نے ایسے لوگوں کے بارے میں فرمایا،
وہ نامراد،
ذلیل و خوار اور رسوا ہوں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6510