🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: ودياود: محبت و مودت کو کہتے ہیں اور یہاں مراد، محبت کرنے والا دوست ہے۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
ودياود:
محبت و مودت کو کہتے ہیں اور یہاں مراد،
محبت کرنے والا دوست ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
باپ کی خدمت اور حسن سلوک کی ایک اعلیٰ قسم یہ ہے کہ اس کی وفات کے بعد اس کے دوستوں کے ساتھ احترام و اکرام اور محبت و مودت کا تعلق رکھا جائے اور باپ کی دوستی و محبت کا حق ادا کیا جائے اور اس میں انسان کی ماں بھی داخل ہے،
کیونکہ سنن کی روایت میں ماں باپ دونوں کے اہل قرابت کے ساتھ حسن سلوک اور اہل محبت کے اکرام و احترام کو اولاد پر ماں باپ کے مرنے کے بعد ان کا حق بتایا گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6513