🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت نواس بن سمعان، بنو کلاب سے تعلق رکھتے تھے، وہ اپنے وطن سے آپ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت نواس بن سمعان،
بنو کلاب سے تعلق رکھتے تھے،
وہ اپنے وطن سے آپ سے ملاقات کے لیے مدینہ منورہ تشریف لائے تھے،
پھر ایک سال تک مدینہ میں ایک مسافر کی حیثیت سے ٹھہرے رہے،
تاکہ آپ سے سوال کرنے میں سہولت اور آسانی رہے،
کیونکہ جو لوگ اپنا وطن چھوڑ کر یعنی مہاجرین مدینہ میں اقامت اختیار کر لیتے تھے،
وہ سوال کرنے سے گریز کرتے تھے اور چاہتے تھے کہ باہر کے لوگ یا جنگلی لوگ آپ سے سوالات کریں،
تاکہ ہمیں بھی دین کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں،
بعد میں انہوں نے انصار سے دوستانہ قائم کر لیا ہو گا،
اس لیے ان کو کلابی کی بجائے انصاری کہا گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6517