🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اياكم واظلن: بدگمانی سے بچو، بلاوجہ اور بلا سبب کسی کے کام کو بدنیتی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اياكم واظلن:
بدگمانی سے بچو،
بلاوجہ اور بلا سبب کسی کے کام کو بدنیتی پر محمول کرنا،
یا اس کے بارے میں برا خیال دل میں بٹھا لینا،
اس کی طرف غلط قول یا فعل منسوب کرنا،
کیونکہ یہ سب سے جھوٹا وہم اور خیال ہے،
جو دل میں ابھرتا ہے،
کیونکہ بدگمانی کے نتیجہ میں ہی انسان دوسروں کی کمزوریوں کی ٹوہ میں رہتا ہے اور جاسوسوں کی طرح رازدارانہ طریقے سے دوسروں کے عیوب و نقائص معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہے،
ایک دوسرے پر رفعت حاصل کرنے اور بڑھنے کی کوشش کرتا ہے اور بعد والے نقائص اور کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔
(2)
لاتحسوا:
کرید نہ کرو،
ٹوہ نہ لگاؤ،
یہ حاسہ سے ہے،
حواس استعمال نہ کرو۔
(3)
ولاتجسسوا:
جس سے ہے،
ہاتھ سے جائزہ لینا،
مقصد ہے لوگوں کے عیوب و نقائص جاننے کی جستجو نہ کرو اور بقول بعض تحس کا معنی ہے،
دوسروں کی باتیں سننے کی کوشش کرنا اور تجسس ہے عیوب کی ٹوہ لگانا،
یا باطنی امور جاننے کی کوشش کرنا تجسس ہے اور حواس ظاہرہ سے معلوم کرنے کی کوشش کرنا،
تجسس ہے یعنی یہ اس صورت میں ہے،
جب کسی دنیوی یا دینی مصلحت اس کی متقاضی نہ ہو کہ اس سے دوسروں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچ رہا ہو۔
(4)
لاتنافسوا:
دنیوی مال و دولت میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی بے جا حرص و آرزو میں مبتلا نہ ہو،
کیونکہ خیرات اور نیکیوں میں مسابقت اور تنافس مطلوب ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6536