🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: شحناء: بغض و عداوت اور کینہ، انظروا: ان کی مہلت اور ڈھیل اور ان کے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
شحناء:
بغض و عداوت اور کینہ،
انظروا:
ان کی مہلت اور ڈھیل اور ان کے معانی کے معاملہ کو مؤخر کر دو۔
فوائد ومسائل:
پیر اور جمعرات کے روز اللہ کے حضور اعمال کی پیشی،
ایک روٹین ورک یا ضابطہ کار ہے،
وگرنہ اللہ تعالیٰ تمام اعمال سے شخصی طور پر آگاہ ہے اور جنت کے دروازے کھولنا اور اس بات کی علامت ہے کہ آج لوگوں کو معافی ملے گی اور جو انسان کفروشرک سے بچ کر ایمان رکھتا ہے،
اس کو معافی مل جاتی ہے،
لیکن باہمی عداوت اور کینہ ایسا گھناؤنا جرم ہے کہ اس کے مرتکب کے لیے معافی نہیں ہے،
جب تک اس جرم سے باز نہ آ جائے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6544