🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) ارصده: اس کو انتظار میں بٹھا دیا۔ (2) مدرجته: اس کی رہ گذر پر۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
ارصده:
اس کو انتظار میں بٹھا دیا۔
(2)
مدرجته:
اس کی رہ گذر پر۔
یعنی راستہ جس پر وہ چل کر آ رہا تھا۔
(3)
نعمة تربها:
احسان جس کو تم پختہ کرنا چاہتے ہو۔
اس کی اصلاح و درستگی چاہتے ہو۔
یعنی کوئی دنیوی مفاد وابستہ ہے،
جس کی اصلاح یا وصول مقصود ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کے کسی بندے کا اپنے کسی بھائی سے اللہ کی رضا و خوشنودی کے حصول کے لیے محبت کرنا اور اس لَلهی محبت کے تقاضے سے،
اس سے میل ملاقات رکھنا ایسا محبوب عمل ہے جو بندے کو اللہ کا محبوب بنا دیتا ہے اور کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فرشتہ کے ذریعہ اس کو اپنی محبت کا پیغام پہنچا دیتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6549