🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: مخرفة: باغ، یا اس کی روش، یا اس تک پہنچانے کا راستہ۔ خرفة: پھل۔ فوائد...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مخرفة:
باغ،
یا اس کی روش،
یا اس تک پہنچانے کا راستہ۔
خرفة:
پھل۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا بیمار کی عیادت کے لیے آنا جانا،
اس قدر پسندیدہ اور اعلیٰ عمل ہے کہ وہ جنت میں جانے اور اس کے پھل کے حصول کا ذریعہ اور سبب ہے،
کیونکہ یہ عمل بیمار کی تسلی اور مسرت کا باعث بنتا ہے۔
اس لیے اس عمل کو اس کی راحت و آسائش میں خلل کا باعث نہیں ہونا چاہیے یا اس کے پاس اتنا زیادہ وقت بیٹھنا کہ اس کے لیے اذیت اور تکلیف کا سبب بنے درست نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6552