🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: لاتسبي: کسی کو برا بھلا، اس سے پریشان ہو کر یا اکتا کر، اس کی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
لاتسبي:
کسی کو برا بھلا،
اس سے پریشان ہو کر یا اکتا کر،
اس کی تحقیر کے لیے کہا جاتا ہے۔
تو اس نے بخار کو ناپسند کرتے ہوئے بددعا دی،
اس لیے آپ نے اس کو سب (گالی)
سے تعبیر فرمایا۔
فوائد ومسائل:
بھٹی اپنی حرارت اور گرمی سے لوہے کی میل کچیل اور زنگ کو ختم کر دیتی ہے،
اسی طرح بخار اپنی حدت و شدت سے گناہ دور کر دیتا ہے۔
مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوتا ہے،
مسلمان کے لیے ہر قسم کی پریشانی،
دکھ،
تکلیف،
رنج و الم اور غم و فکر کا باعث بننے والی چیز گناہوں کا کفارہ بنتی ہے۔
اس کے درجات و مراتب بڑھتے ہیں اور نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور انبیاء اور ان سے قریب تر لوگ زیادہ دکھ درد میں مبتلا ہوتے ہیں،
کیونکہ ان کے مراتب اور درجات زیادہ بلند ہیں اور ان کو اجروثواب زیادہ ملتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6570